| کوڈ: 246316 | تاریخ: 2011/06/09 - 18:43 | مآخذ: ابنا خصوصی | print |
کیا یا علی مدد کہنا جائز ہے / و دیگر شرعی مسائل/ مسلسل اپڈیٹ |
سوال آج ہی ابنا کو موصول ہوا ہے اور ہم اس کا اہل سنت اور اہل تشیع کے علماء کے حوالے سے جواب دیتے ہیں:
بریلوی جواب:
سوال نمبر 910:
کیا یا علی مدد اور المدد یا غوث الاعظم کہنا جائز ہے؟ مہربانی فرما کر شرعی دلیل کے ساتھ سمجھا دیں۔
جواب:
انبیا کرام خصوصاً حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپکی امت کے اولیاء کرام کے لیے مجازاً یہ الفاظ استعمال کرنا جائز ہے۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ اپنے چچا سیدنا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی عزوہ احد میں شہادت پر اس قدر روئے کہ انہیں ساری زندگی اتنی شدت سے روتے نہیں دیکھا گیا۔ پھر حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو مخاطب کر کے فرمانے لگے :
يا حمزة يا عم رسول الله اسد الله واسد رسوله يا حمزة يا فاعل الخيرات! يا حمزة ياکاشف الکربات يا ذاب عن وجه رسول الله.
(المواهب اللدينه، 1 : 212)
آپ نے دیکھا کہ آقا علیہ الصلوۃ والسلام اپنے وفات شدہ چچا سے فرما رہے ہیں یا کاشف الکربات (اے تکالیف کو دور کرنے والے)۔ اگر اس میں ذرہ برابر بھی شبہ شرک ہوتا تو آپ اس طرح نہ کرتے۔ معلوم ہوا کہ اللہ کے پیارے اور مقرب بندے قابل توسل ہیں۔
لہذا یہ جائز ہے لیکن خیال رہے کہ حقیقی مستعان فقط صرف اللہ ہی ہے اور اولیاء کرام فقط وسیلہ ہے۔
مزید تفصیل کے لیے آپ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب مسئلہ استغاثہ اور اس کی شرعی حیثیت کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی: صاحبزادہ بدر عالم جان
تاریخ اشاعت: 2011-04-20
استغاثہ و استمداد /نداء یار سول اللہ
کیا علی علیہ السلام کو مشکل کشا (مشکل حل کرنے والے) کہنا درست ہے؟
دیوبندی جواب:
فتوی: 1925=1547/1430/ھ
امیرالموٴمنین خلفیة الرابع سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ مشکل سے مشکل مقدمات اور پیچیدہ معاملات میں فیصلہ فرماکر بہت آسانی سے حل فرمادیا کرتے تھے، اسی لیے حضرت رضی اللہ عنہ کو حلّال المعضلات کے لقب سے ملقب کیا جاتا تھا، جس کا ترجمہ بزبان فارسی مشکل کشا ہے، اس معنی کے لحاظ سے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور دیگر اکابر امت پر اس لفظ کا اطلاق درست ہے، شرعاً یا عقلاً اس میں کچھ استبعاد یا مانع نہیں ہے.
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند
(مفتی صاحب نے یہاں تک تصدیق کی ہے اور ہم بھی یہیں تک صارفین و قارئین کی خدمت میں پیش کرتے ہیں اگر آپ ان کا مزید فتوی دیکھنا چاہتے ہیں جہاں مفتی صاحب نے ذاتی تبصرہ لکھا ہے تو یه لیجئے لنک)
شیعہ جواب:
کیا یا علی مدد اور یا علی ادرکنی کہنا جائز ہے؟
جواب:
حجت اللہ اور ولی اللہ سے مدد مانگنا اور ان سے استغاثہ کرنا جائز ہے جس کی سب سے اہم دلیل دعائے فَرَج ہے۔
شیخ عباس قمی المعروف "محدث قمی" رحمة اللہ علیہ نے اپنی مشہور زمانہ اور زندہ جاوید کتاب دعاء "مفاتیح الجنان" (جنت کی کنجیاں) میں تحریر فرمایا ہے کہ حضرت امام زمانہ ولی العصر بقیةاللہ الاعظم سلام اللہ علیہ و علی آبائہ الطیبین الطاہرین، نے ایک شخص کو اس دعا کی تعلیم دی جو اسیر تھا اور وہ اسیری سے رہا ہو گیا۔ یہ دعاء کفعمی کی کتاب بلدالامین سے نقل ہوئی ہے۔ شیعہ کے نزدیک یہ یا محمد (ص) اور یا علی (ع) کہنا بعنوان وسیلہ الی اللہ، جائز ہے۔
دعائے فَرَج:
الهی عظم البلاء و برح الخفاء وانکشف الغطاء و انقطع الرجاء وضاقت الارض و منعت السماء و انت المستعان و الیک المشتکی و علیک المعول فی الشدة و الرخا اللهم صل علی محمد و آل محمد اولی الامر الذین فرحت علینا طاعتهم و عرفتنا بذلک منزلتهم ففرج عنا بحقهم فرجا عاجلا فریبا کلمح البصر او هو اقرب یا محمد یا علی یا علی یا محمد اکفیانی فانکما کافیان و انصرانی فانکما ناصران یا مولانا یا صاحب الزمان الغوث الغوث ادرکنی ادرکنی الساعه الساعه الساعه العجل العجل العجل یا ارحم الراحمین بحق محمد و اله الطاهرین۔
۔۔۔۔۔۔
دعائے توسل میں بھی واضح طور پر چودہ معصومین علیہم السلام کو وسیلے کے طور پر پیش کیا گیا ہے جن کی آبرو اور عظمت کے صدقے ہم اللہ تعالی سے مدد مانگتے ہیں اور اگر وہ مدد کرسکتے ہیں تو اس کی وجہ بھی اذن الہی ہے اور اگر ہم اہل بیت (ع) کو معاذاللہ خدا کے مساوی قرار دیں اور کہیں کہ اللہ کے اذن کے سوا وہ خود ہی سب کچھ کرنے پر قادر ہیں تو یہ شرک کے زمرے میں آئے گا۔ لیکن اگر ہم یا رسول اللہ (ص) یا علی (ع) یا ۔۔۔ کو اس عنوان سے ورد زبان بنائے رکھیں کہ وہ اللہ کی بارگاہ میں صاحبان عزت و عظمت ہیں اور اللہ تعالی ان کی دعا رد نہیں کرتا تو یہ عین عبادت اور عین توحید ہے اور شیعہ مکتب کا عقیدہ یہی ہے کہ لامؤثر فی الوجود الا اللہ اور اگر اللہ کے سوا کسی اور میں کچھ کرنے کی کوئی صلاحیت ہے تو وہ اسی لئے ہے کہ انہیں یہ سب کچھ اللہ تعالی نے عنایت فرمایا ہے۔ منشأِ وجود صرف اللہ ہے جس کے بارے میں اہل بیت اطہار علیہم السلام کے بے شمار ارشادات موجود ہیں۔
۔۔۔۔۔۔
/110
اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز
بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

- shiya target kiling khatam karo
- beshak MASOOMEM A.S qurb e elahi ka behtreen soure
hain,
- VERY NICE
- allah ka shukr hain usne hmain ahlaibait (as) jaise wasile diye
- yaa ali madad
- Salam.
One person did not known he have Fasting (Roza) goes to river for bathing he took out all cloths from body. And he jumps in a river in between jumping he remember i have Roza but he never comes back. The whole body goes in the river. What about his Roza?
........
علیکم السلام
جب اسے یاد آتا ہے کہ وہ روزہ سے ہے تو اس کو فوری طور پر باہر نکلنا چاہئے تب اس کا روزہ درست ہے جس طرح کہ کوئی انجانے میں کوئی کھائے اور پئے اور جب اس کو ياد آئے کہ وہ روزہ سے ہے تو وہ کھانا پینا چھوڑ دے تب اس کا روزہ صحیح ہے لیکن اگر اس کو پانی کے اندر معلوم ہوجائے کہ وہ روزہ سے ہے اور وہ پھر بھی غوطے لگاتے رہے اور اپنا پورا سر اور دھڑ پانی میں ڈبوتا رہے تو اس کا حکم اس شخص کا ہے جس نے عمدا روزہ توڑ دیا ہو اور اس کو روزہ بھی قضا کرنا پڑے گا اور دومہینے کفارے کے روزے بھی رکھنے پڑیں گے۔
کامیاب رہیں۔
- Salam. About roza
What Plane shave & listning music effect on Feast (Roza) plz rply.
......
سلام
روزہ عبادت کا مہینہ ہے (پلین کی وضاحت کریں) اور شیو یا میوزک - بشرطیکہ آپ کوعملی طور پر بڑے گناہ کی ترغیب نہ دے - فی نفسہ روزے کو باطل نہیں کرتی لیکن میوزک عبادت بھی تو نہیں ہے اور روزے سے عقلا جوڑ نہیں کھاتی چنانچہ میوزک ترک کرنا نہ صرف روزے میں بلکہ روزے کے بعد اور اس سے پہلے، ضروری ہے کیونکہ ہر میوزک حلال نہیں ہے اور روزے میں حرام عمل آپ بھی جانتے ہیں کہ اچھی بات نہیں ہے۔ اور پھر میوزک کے حلال اور حرام ورژن میں فرق رکھنا بہت مشکل ہے چنانچہ علامہ محمد تقی جعفری رحمۃاللہ علیہ کا کہنا ہے کہ چونکہ اس میں حرمت کا شبہہ بہرحال موجود ہے لہذا اس کو ہر حال میں ترک کرنے میں ہی انسان کی فلاح ہے۔
- aslamoalaikum pakistan me rehber k wakeel kon hain?
............
آیت اللہ بہاؤالدینی وکیل ہیں فتاوی کے بارے میں ان کے دفتر سے معلوم کیا جاسکتا ہے۔
- mera sawal yeh hai ki ek shadishuda jodi ko kise garalo wajah say talak hota hai ore panch ya chai mahine kay baid woh dubara nikha karna chate hai unkeliye kaya hukam hai?
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تمام مراجع کا قتوی ہے کہ دوبارہ نکاح کرسکتے ہیں۔
- Asalamualikum.
Mayra rahber say sawal hai, keh mai police mai kam krta huen, jehan mai duty krta hu wehan par SUNNY firqi k log rehtay hai wehan par shia ka concept he nahi hai, mai wehan kis terha nimaz padu, ka mai hath band kr nimaz padu, ka mai sijdaga dal kr nimaz padu ya nahi. Aisay maqun par mai hath par sijda krta tha, Ka yeh theek hai ka mari nimaz seahi hai. Plz rply.
ہم نے استفتا بھیجا اور اس کا جواب آیا کہ:
"جب تک ضرورت کا تقاضا نہ ہو تفیہ جائز نہیں ہے"۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضرورت کی وضاحت یوں ہوسکتی ہے کہ جب جان کا خطرہ ہو یا دوسرے خطرات ہوں تو تقیہ کیا جاسکتا ہے۔ شکریہ
استفتاء نمبر: 157001
یہ استفتاء آپ کے ایمیل ایڈریس پر بھی روانہ کردیا گیا ہے۔
- سلام
یاعل مدد
میں آغا سید علی خامنہ ای کا مقلد ھوں
میں سعودیہ جدہ میں 3 سال سے مقیم ھوں
اور اب میری بیوی وزٹ ویزے پر 3 ماہ کے لئے آئی ھوئی ھے
اب کیا میری بیوی جدہ سے ہی عمرہ کا احرام باندھ سکتی ھے
میری بیوی بھی آغا سید علی خامنہ ای کی تقلد کرتی ھے
و السلام
حسین [سعودی عرب جدہ]
استفتاء: 194- (فرعی جواب (48)):
جدہ سے احرام نہیں باندھا جاسکتا کیونکہ جدہ نہ میقات ہے اور نہ ہی میقات کا محاذی ہے (یعنی میقات جدہ کے دائیں یا بائیں طرف مکہ سے ایک ہی فاصلے پر نہیں ہے) چنانچہ احرام باندھنے کے لئے جحفہ جانا پڑے گا۔
(جحفہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع ہے اور ہوائی جہاز سے حجاز جانے والے لوگوں کو مکہ جاتے ہوئے جحفہ سے احرام باندھنا پڑتا ہے)۔
مسئلہ نمبر: 204ـ جو لوگ طیارے کے ذریعے جدہ چلے جاتے ہیں وہ جدہ اور حدیبیہ سے احرام نہیں باندھ سکتے بلکہ انہیں میفاتوں میں سے کسی میقات جانے پڑے گا جیسے جحفہ سے اور اگر مدینہ سے جانا چاہیں تو مسجد شجرہ سے احرام باندھنا پڑے گا۔ فرق نہیں پڑتا کہ آپ اور عمرہ تمتع کے لئے جارہے ہیں یا پھر عمرہ مفردہ کے لئے جارہے ہیں اور حدیبیہ ان لوگوں کے لئے عمرہ مفردہ کی میقات ہے جو مکہ میں رہائش پذیر ہیں۔
- My quession are given below
1) Who is wali-e-faiqh for those people who are not living in Iran
بعض لوگ علاقائی ولی فقیہ کا نظریہ پیش کررہے ہیں لیکن علاقائی ولایت فقیہ کے مسئلے پر بحث صرف اسی وقت ہوسکتی ہے کہ شیعیان اہل بیت علیہم السلام دوسرے ممالک میں حکومت تشکیل دیں ولی فقیہ کا تصور صرف اسی صورت میں ہے کہ علمائے دین حکومت تشکیل دے سکیں چنانچہ اس وقت ہمارے پاس ایک ہی ولی فقیہ ہیں جو ایران میں ہیں
2) Can a person give Khums to rehber although he is not muqalid of Rehbar
رہبر کا فتوی یہ ہے کہ ہر مقلد اپنے مرجع ہی کو خمس دے سکتا ہے لیکن بعض مراجع کا فتوی اس سے مختلف بھی ہوسکتا ہے چنانچہ مکلف کو اس حوالے سے اپنے مرجع کا فتوی دیکھنا چاہئے۔
3) Participation in Qudas rally is your fatwa OR HUKUM and those person who are not muqalid of rehber for them it wajib to participate
یوم القدس کا اعلان امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے کیا تھا جو نہ فتوی تھا اور نہ ہی حکم اور اس کا خطاب تمام مسلمانان عالم سے تھا کیونکہ روز قدس کی ریلی عالم اسلام کا مسئلہ ہے اور شیعہ علماء اس عالمی مسئلے کے علمبردار ہيں اور آج قدس یا قبلہ اول کا دفاع شیعیان عالم تک محدود ہو کر رہ گیا ہے جیسا کہ اتحاد بین المسلمین کی دعوت بھی ایسی ہی ہے اور ان دونوں میں مسلمانان عالم کی عزت و عظمت ہے اور یہ دونوں چیزیں اہل تشیع کی شناخت کا حصہ بن چکا ہے۔
4) Kiya wilayat-e-faqih taqleedi masalah hai, agar hai to har admi apny marjah ki mutabik amal karaga
سوال : کیا ولايت فقيہ ایک تقلیدی مسئلہ ہے اور ان لوگوں کا حکم کیا ہے جو اس پر یقین نہیں رکھتے؟
جواب:
فقہی حوالے سے:
ایک لحاظ سے یہ فقہی مسئلہ ہے یعنی یہ کہ کیا فقہی لحاظ سے ولایت فقیہ ثابت ہے یا نہیں ہے اور اگر ثابت ہے تو اس کی حدود کیا ہیں۔ اس لحاظ سے ولایت فقیہ ایک فقہی مسئلہ ہے وہ یوں کہ انسان کو یا تو خود مجتہد ہونا چاہئے تا کہ اس حوالے سے اپنی رائے قائم کرے یا پھر اس کو مقلد ہونا چاہئے تا کہ وہ اپنے مرجع کی رائے کے مطابق عمل کرے یا رائے قائم کرے اور ماہرین کی رائے کے مطابق عمل کرے۔
کلامی اور عقیدتی:
اس حوالے سے اس موضوع پر بحث کی جاسکتی ہے کہ کیا اسلام میں انبیاء اور ائمہ علیہم السلام کے تسلسل میں حکومت کا قیام ضروری سمجھا جاتا ہے یا نہیں؟ یہ ایک اعتقادی مسئلہ ہے چنانچہ تحقیق کرکے انسان کو اس اعتقاد تک پہنچنا پڑتا ہے لیکن یہ کام بہت مشکل ہے اور پھر بھی ماہرین سے رجوع کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے یہ تقلیدی مسئلہ نہیں ہے بلکہ تحقیقی ہے۔
ایک بات جو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیمات میں پائی جاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ: کیا دینی تعلیمات اور دینی احکام کا نفاذ ضروری ہے یا نہیں ہے؟ اگر ضروری ہے تو اس کے لئے حکومت کا قیام کیا ضروری نہیں ہے؟
سید زوار صاحب! یہیں سے علاقائی ولایت فقیہ کی بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ کیا حکومت کے بغیر بھی ولایت فقیہ کا مسئلہ قابل بحث ہے یا نہیں ہے۔
ولی فقیہ ایک ہی ہوتا ہے اور اگر آپ مراجع تقلید کے مسائل کا مطالعہ فرمائیں تو وہ بھی اس بات کے قائل ہیں اور جب ولی فقیہ کا "حکومتی حکم یا Governmental Rule" آتی ہے تو دوسرے مراجع کو بھی عام مسلمانوں کی مانند عمل کرنا پڑتا ہے جس کی مثال 1920 کے عراقی انقلاب کی مثال ہے کہ جب انگریزوں نے عراق پر حملہ کیا تو آیت اللہ العظمی میرزا محمد تقی شیرازی کے حکم پر تمام مراجع تقلید محاذ جنگ چلے گئے جن میں آیت اللہ العظمی ملا محمد کاظم آخوند خراسانی خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
- Jazak Allah
No dought about it, wali-e-faqih will be one but what will be the criteria or qualification for know who is wali-e-faqih, either Ilm (Alam) or Government if Government than Rehber has establish Islamic government in Iran their jurisdiction is upto Iran neither his governmental order applicable in neighbor country nor if people want to obey they can due to contradiction with local government and if we take Alim then it will make since because Adam was has upper hand due to it ilm Allah answer to Farishta and off course our Iman have upper hand due their Ilm which gifted by Allah.
would like to recall you an occasion when Ayatullah Sistani give order (HUKUM) in 2003-04 for save Roza Iman ul Mutaqeen Ali Ibn Abutabib A.S. every man has to march towards Roza, I personally feel that if Rehber was their at that time than he has to be obey the HUKUM of Ayatollah Sistani please clear my understanding.
ولی فقیہ کو چنا نہیں جاتا بلکہ کشف کیا جاتا ہے اور اس کے لئے 88 مجتہدین کی کونسل بیٹھی ہے اور اس کا دائرہ کار اگر چہ وسیع ہوتا ہے لیکن وہ ایسا حکم نہیں دیتا جو مقامی حکومتوں کی عملداری کو مجروح کرے۔ آیت اللہ سیستانی نے جو حکم دیا تھا اگر ان کا مقصد ولایت فقیہ کے عنوان سے ہوتا تو عالمگیر ہوتا لیکن ان کا حکم عراق کی حد تک تھا اور اگر عراق میں جتنے بھی مجتھدین ہیں یا اگر آیت اللہ خامنہ ای بھی ہوتے تو عمل کرنا چاہئے تھا۔ لیکن میں نے نہیں سنا کہ حتی عراق کے مجتہدین نے اس حکم کو حکومتی حکم قرار دیا ہو۔ حکم حکومتی عالمگیر سطح پر مثلا قمہ زنی کی ممانعت سے عبارت تھا جس کا کسی بھی مقامی حکومت سے کوئی تصادم نہیں ہے اور ایسے احکام کا مقصد مذہب کا بچاؤ ہوتا ہے جو سب پر فرض ہوتا ہے حتی کہ علماء پر۔ اگر کوئی عمل نہیں کرتا تو اس کا اپنا مسئلہ ہے کہ اگر علم پر مبنی ہے مخالفت تو کوئی بات نہيں ہے لیکن اس کو مخالفت بھی نہیں کرنی چاہئے۔
علماء کی کونسل کو بٹھایا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہر شخص تنہا ولی فقیہ کی شناخت کی کوشش کرے گا تو مشکل میں پڑے گا۔
- Inqalab islami say pehlay wali-e-faqih kon than ya you kahlay Iman-e-Zaman (AJF) ki ghabat-e-kobra ki bad say aur Imam Khomani ka inqalab islami is pehlay wili-e-faiqh guzray,
اس سے پہلے صرف نظریہ ولایت موجود تھا شیخ مفید کے دور سے لیکن چونکہ کوئی بھی فقیہ حکومت تشکیل نہ دے سکا چنانچہ کوئی ولی فقیہ نہیں تھا لیکن عراق میں دو مراجع تقلید نے بعض فتوے دیئے جن میں سے ایک آیت اللہ العظمی شیرازی بزرگ تھے جنہوں نے تمباکو کی حرمت کا حکم دیا تھا اور تمباکو کمپنی کے توسط سے ایران پر قبضے کا برطانوی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا تھا وہ اس وقت عراق کے شہر سامرا میں تھے اور کمپنی ایران میں تھی اور حکومت ناصرالدین شاہ قاجار کی تھی؛ اور دوسرے آیت اللہ العظمی شیخ محمد تقی شیرازی تھے جنہیں حکم قرار دیا گیا۔
- If a man dies and he is bleeding very much he is given ghusul but still blood is not stopping?What v hav to do at tht time?
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای:
سؤال: ایک میت جو کسی حادثے کی وجہ سے سخت زخمی ہے اور چونے یا سریش یا ٹیپ سے اس کا خون بند نہیں ہورہا چنانچہ ہم اس کو پلاسٹک کے تھیلے میں بند کرتے ہیں اور کقن شرعی احکام کے مطابق پلاسٹک کے اوپر پہناتے ہیں اور اگر ایسا نہ کریں تو کفن خون آلود ہوجائے گا۔ کیا ایسا کرنا درست ہے؟
جواب: ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی:
میت کو کچھ دیر رکھ دیں کہ خون بند ہوجائے لیکن اگر خون بند نہیں ہوتا تو اس کو تیمم دیں اور دفن کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
کامیاب رہیں
- dardi rakhni sunat hai to mondna haraam kyon hai?
۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام بھائی
اس لئے کہ امام سجاد علیہ السلام نے امیرالمؤمنین علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے فرمایا: حلق اللحية من المثلة و من مثل فعليه لعنة اللَّه
(مستدرك، ج 1، ص 59، از كتاب جعفريات)۔
ترجمہ: داڑھی مونڈھنا مثلہ (یعنی چہرے کو بگاڑنا، ناک، کان اور ہونٹ قطع کرنے) کے زمرے میں آتا ہے اور خدا کی لعنت ہے اس پر جو مثلہ کا ارتکاب کرے۔
اس روایت میں داڑھی مونڈھنا مثلہ کے زمرے میں آتا ہے اور اس کی پاداش اللہ کی لعنت اور غضب ہے۔
یادرہے کہ پاکستان ميں طالبان کہلوانے والے وہابی دہشت گرد شیعہ افراد کے ساتھ یہی سلوک کرتے ہیں اور نہتے شیعہ مسافروں کر پکڑ کر ان کا مثلہ کرتے اور ان کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتے ہیں اور ان کا عمل مثلہ کا عینی مصداق ہے اور رسول اللہ (ص) فرماتے ہیں کہ داڑھی مونڈھنا بھی مثلہ کے زمرے میں آتا ہے۔
مراجع:
مراجع تقلید اور علماء نے بھی داڑھی مونڈھنا حرام قرار دیا ہے یا کم ازکم فرمایا ہے کہ "احتیاط واجب" یہ ہے کہ داڑھی رکھی جائے اور احتیاط واجب ترک نہیں کی جاسکتی۔
سورس: (محمد رضا طبسى، تراش ريش از نظر اسلام)
مسلمانوں کا قطعی رویہ
رسول اللہ (ص) کے دور سے اب تک دیندار لوگ داڑھی رکھنے کے پابند ہیں اور جو داڑھی مونڈھتا ہے اس کی مذمت کرتے آئے ہیں اور اس کو فاسق سمجھتے ہیں اور اسلامی عدالت میں بھی گواہی دینے کے لئے داڑھی رکھنا ضروری ہے کیونکہ داڑھی مونڈھنے والے شخص کو فاسق سمجھا جاتا ہے اور اس کی گواہی قابل قبول نہیں سمجھی جاتی۔ یعنی عادل ہونے کی ایک شرط داڑھی رکھنا ہے اور گواہی کے لئے عدالت شرط ہے۔
(آيت اللَّه العظمی سید ابوالقاسم خوئى، مصباح الفقاهة، ج 1، ص 264)
بنابراين ادله مذكور در مجموع بر حرمت تراشيدن ريش دلالت دارند و يا حداقل معنايشان اين است كه به احتياط واجب از اين كار اجتناب شود.
نتیجہ: "احتیاط واجب" یہ ہے کہ داڑھی رکھی جائے اور احتیاط واجب ترک نہیں کی جاسکتی
- kiya jis shia muslim shaks ki janaza nimaz suni tareqe se pare jati ho us ko dafan karne k bad us ki qabr pr shia nimaz pari ja sakit he
۔۔۔۔۔۔۔۔
جی ہاں! اس کی قبر پر جاکر نماز جنازہ پڑھنا واجب ہے۔
(دفتر آیت اللہ العظمی خامنہ ای)
- aghar kohi aadmi kisy kabar may dafan kar diya jata hai us key saath kissy ki amanath bi saath gayi?Hum kya kar sakhtay hai uswakhat?
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام
وضاحت کریں، کیسے ممکن ہے کہ کسی کی امانت کسی میت کے ساتھ چلی جائے؟ کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے اس کے پاس کوئی چیز امانت کے طور پر رکھی ہے اور وہ مرتا ہے تو کیا کرنا چاہئے؟
اگر سوال یہ ہے تو اس کے ورثاء کو وہ امانت لوٹا دینی چاہئے اور کوئي اور بات ہے تو واضح فرمائیں۔
- gaana sonna aur bolna guna kyon hai?
۔۔۔۔۔۔۔
جواب دیکھنے کے لئے اس لنک سے رجوع کریں:
http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=271819
- Taqled karna wajb kuen hi?
۔۔۔۔۔۔۔
جواب کے لئے دو لنکس:
http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=272161
http://abna.ir/data.asp?lang=6&id=272162
- assalam o alikum
kya shia larki ksi aur fiq k larky sy nikkah kr sakti hai ?islam main isy jaiz qarar diya gya hai ya nahain?
......
علیک السلام
آپ کس مجتہد کی تقلید کرتی ہیں؟
- asslamu alaikum maira sawal ye hai k main ne apne mobile main quran ka softwear dala hai jis se main mustafeed hota hon kya main mobile ko apne sath baitulkhala main le k ja sakta hon ya nahin .or aap ko maloom hai k mobile k ilawa ajj kal rehna namoumkin hai or na hum os ko off per rakh sakte hain or maire mujtahid janab seestani hain.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلام
اگر آپ کے علاقے کے عرف میں یہ کام درست سمجھا جاتا ہے تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے یعنی اگر اس عمل کو معاشرے میں برا نہیں سمجھا جاتا تو حرج نہیں ہے۔ اور پھر آیات قرآنی سافٹ ويئر کی صورت میں ہیں اور صرف اسی حالت میں موبائل کے واش روم میں لے کر جانا درست نہیں ہے جب وہ سافٹ وئیر ON ہو ورنہ کوئی حرج نہیں ہے۔ اس صورت میں زیادہ اطمینا کے لئے موبائل کو OFF کرکے بھی واش روم میں جانا مناسب لگتا ہے۔
- salam !mera sawal hy ky.......... kya mantaq shia firqey ki ejad hy?...... agar hy too dalail ky sath bataen
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علیکم السلام
منطق جو ہمارے پاس ہے آج ارسطو کی منطق ہے، جس کے اغریقی منطق بھی کہتے ہیں اور اغریق وہی گریک ہے جو یونان کا دوسرا نام ہے اور ہاں! یہ شیعوں نے ایجاد نہیں کی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی اور نظریہ ہے تو آپ ہمیں پتائیں دلیل بھی بتائیں اگر ممکن ہو۔
(ادارہ)
- Mera sawal yeh hai k : tamam mujtahid Allah k naik bandey hain aur Islam k barey me bharpoor Ilim rakhtey hain. to kia me jis marzi mujtahid se chahoon mustafeed ho sakta hon? Barah-e-meharbani mujey jawab dain.
۔۔۔۔۔
بات یہ ہے کہ جب آپ کسی مریض کا یا اپنا علاج کروانا چاہتے ہیں اور کسی ماہر ڈاکٹر کا سراغ لگانا چاہتے ہیں تو کیا آپ اپنی مرضی سے کسی ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں یا کسی ڈآکٹر سے مشورہ کرکے ماہر ڈاکٹر ڈھونڈ لیتے ہیں؟
مجتہد کے بارے میں بھی یہی قاعدہ صادق ہے اور جب آپ کسی مجتہدکے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں تو پائے کے علماء سے مشورہ کرنا پڑتا ہے یا پھر ان کی آراء کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے۔
- salam alikum all brother please unit ATIHAD . I AM ASKING AVERY ONE WHY SHIA DO NOT TAKE REACTION everyday shia is killing in pakistan shia killing in pakistan so why shia his been sleep please brother wake up sunni wahabi dewabeni amarica israil they are one
- Salam kia har marjy aapny muqaliidiin ky liy wali faqhi nahi hota ?
ولی ققیہ کی تعریف سے آگہی حاصل فرمائیں گے تو اس سوال کا جواب بھی مل جائے گا، ولی فقیہ کے لئے امام خمینی کی بعض کتب کا مطالعہ فرمائیں جنہوں نے جدید زمانے میں ولایت فقیہ کو حیات نو بخشی ہے۔
- my question is.....
Please answer according to Agha khamnai Fatwa,,,, ,are any non syed can marriage to syed girl, or not ,,,,and what is the law of mutta in this kind of situation ...... what is the Islamic law in this context, please guide me. thanks
..........
سلام
قرآن میں تیرہ عورتیں ایسی ہیں جن کے ساتھ شادی نہیں ہوسکتی اور وہ محارم میں آتی یا ان سے شادی نہیں ہوسکتی جیسے سالی سے شادی نہیں ہوسکتی لیکن زوجہ کا انتقال ہونے یا اس کو طلاق دینے کی صورت میں اس سے شادی ہوسکتی ہے چنانچہ وہ محارم میں شمار نہیں ہوگی۔ اور اس کے سوا دین اسلام نے کسی اور عورت کو کسی مرد پر حرام نہیں کیا سوائے کافر عورتوں کے جو مسلمان ہوکر ہی مسلمان سے شادی کرسکتی ہیں۔ یہ مسئلہ اسلام کا ایشو نہیں ہے بلکہ پاک و ہند کے بعض لوگوں کا ایشو ہے چنانچہ تمام مراجع کے ہاں اس مسئلے کو خاص طور پر موضوع نہيں بنایا گیا ہے۔ قرآن مجید کی سورۃالنساء کی آیت 23 میں ارشاد خداوندی ہے:
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللاَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللاَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَآئِكُمُ اللاَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلاَبِكُمْ وَأَن تَجْمَعُواْ بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إَلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا٭
ترجمہ: تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری (وہ) مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری رضاعت میں شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں (سب) حرام کر دی گئی ہیں، اور (اسی طرح) تمہاری گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان عورتوں (کے بطن) سے ہیں جن سے تم صحبت کر چکے ہو (بھی حرام ہیں)، پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر (ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں) کوئی حرج نہیں، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں (بھی تم پر حرام ہیں) جو تمہاری پشت سے ہیں، اور یہ (بھی حرام ہے) کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ (نکاح میں) جمع کرو سوائے اس کے کہ جو دورِ جہالت میں گزر چکا۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
- Aslam o Alikum Ya Ali as Madad
mara apse ya swal hai keh main ek non syed hon or ek syed lrki se shadi krna chata hon...(muqlid main Rehber-e-Moazam ka hon) kia ya shadi shari tor pr jaaz hai??? agr hai tu proof dain or ni tu b proof k sth jwab dain........ (lrki khud apni family main shadi ni krna chati thore thore us k parents b razi hain)
thnx alot
w.salam.
Khaksaar
۔۔۔۔۔۔۔۔
قرآن کی رو سے جن عورتوں سے شادی کرنا حرام ہے وہ مندرجہ ذیل آیت کریمہ میں مذکور ہیں اور باقی عورتوں سے شادی کرنے میں حرج نہیں ہے :
مجید کی سورۃالنساء کی آیت 23 میں ارشاد خداوندی ہے:
حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالاَتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللاَّتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُم مِّنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَآئِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللاَّتِي فِي حُجُورِكُم مِّن نِّسَآئِكُمُ اللاَّتِي دَخَلْتُم بِهِنَّ فَإِن لَّمْ تَكُونُواْ دَخَلْتُم بِهِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلاَئِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلاَبِكُمْ وَأَن تَجْمَعُواْ بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إَلاَّ مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللّهَ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا٭
ترجمہ: تم پر تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری بہنیں اور تمہاری پھوپھیاں اور تمہاری خالائیں اور بھتیجیاں اور بھانجیاں اور تمہاری (وہ) مائیں جنہوں نے تمہیں دودھ پلایا ہو اور تمہاری رضاعت میں شریک بہنیں اور تمہاری بیویوں کی مائیں (سب) حرام کر دی گئی ہیں، اور (اسی طرح) تمہاری گود میں پرورش پانے والی وہ لڑکیاں جو تمہاری ان عورتوں (کے بطن) سے ہیں جن سے تم صحبت کر چکے ہو (بھی حرام ہیں)، پھر اگر تم نے ان سے صحبت نہ کی ہو تو تم پر (ان کی لڑکیوں سے نکاح کرنے میں) کوئی حرج نہیں، اور تمہارے ان بیٹوں کی بیویاں (بھی تم پر حرام ہیں) جو تمہاری پشت سے ہیں، اور یہ (بھی حرام ہے) کہ تم دو بہنوں کو ایک ساتھ (نکاح میں) جمع کرو سوائے اس کے کہ جو دورِ جہالت میں گزر چکا۔ بیشک اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
اس حوالے سے تمام مراجع کی رائے ایک جیسی ہےتاہم اگر آپ کی مطلوبہ شادی سے کوئی معاشرتی رد عمل سامنے آتا ہو اور آپ کو بھی اور آپ کے خاندان کو کوئی مشکل سامنے آتی ہو تو صرف نظر کرنا ہی بہتر ہے۔
- salam
aaj kal log is baat pay buhat tanqeed kar rahay hain koi kehta hai pehlay ya ali madad kaho kuch kehtay hain pehlay salam kehna
chaihay is hawalay say guide karain
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: بخیل وہ ہے جو سلام کرنے میں بخل کرے۔ سلام رسول اللہ اصلی اللہ علیہ و آلہ و سلم اور اہل بیت علیہم السلام کے احکامات میں شامل ہے جبکہ یاعلی مدد کا کہنا سلام کا نعم البدل نہيں ہے بلکہ دعا کے عنوان سے رجائاً کہا جاتا۔ سلام کے احکام ہیں مثلا سلام کرنا مستحب ہے اور سلام کا جواب دینا واجب ہے جبکہ یاعلی مدد کے حوالے سے ایسا کوئی حکم نہيں ہے۔
کامیاب رہیں
- salam.
hm aagaye seestani dama zillo komul aali k muqallid hain.
hame wazahat k sath zanjeer zani our qama k bare me tafseeli wazahat chahiye ku k mere sath har saal mahe moharram me momeenin se sabqa hota hai aksar auqat momenin zanjir or qama k matam k bare me malum krtey h k aaya zanjir zni w qama jaiz h ya nhi jb k hme jb b mauqa milta h hm b qama lagate h apne pure hosho hawaas k sath isse na hmari namaz qaza hoti h or na hi khun risne ki wajah se kpde kharab hote h. So plz rehnumai kre seestani sb k fatwe k mutabiq.
Mera emel adres h...
Zaheerhaidernaqvi@ymail.com
My id on face bok
- salam hmne qama or zanjir se muta'alliq ek sawal kya tha jiska jawab abhi tk mosool nhi hua plz btaiye.
......
کسی سرچ انجن میں سرچ کریں:
<قمہ زنی qamaandzanjir.blogfa.com>
تو آپ کو بہت سے جوابات مل جائیں گے۔ کامیاب رہیں۔