ابنا: مصر کی ممتاز شخصیت اوربین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے کہا ہے کہ مصر کی صورتحال دھماکہ خیز ہوتی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کے لئے اگر کوئی سیاسی راہ حل تلاش نہ کیا گيا تو مصر کا بحران مزید سنگین ہوجائے گآ انھوں نے کہا کہ موجودہ بحران کو حل کرنے کے لئے ایک سیاسی اور قانونیک کمیشن قائم کیا جائے۔واضح رہے کہ مصری میں فوجی انتظآمی کونسل نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے رکھے ہیں اور اب تک اپنی من مانی کے مطابق ملک کو چلا رہے ہیں فوجیوں نے تازہ پارلیمان کو بھی تحلیل کردیا ہے اور الیکش کمیشن یا عدلیہ کے ذریعہ وہ موجودہ صدارتی انتخابات کو بھی غیر قانونی قراردے سکتے ہیں۔
.......
/169