دہشتگردوں کی فائرنگ انجمن شباب المومنین کے ماتمی ڈاکٹر محمد علی شہید
کوڈ: 325032 تاریخ: 2012/06/26 - 23:51مآخذ: شیعہ کلنگprint

کراچی
دہشتگردوں کی فائرنگ انجمن شباب المومنین کے ماتمی ڈاکٹر محمد علی شہید

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست ناصبی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ڈاکٹر محمد علی شہید ہوگئے۔ 

 دہشتگردوں کی فائرنگ انجمن شباب المومنین کے ماتمی ڈاکٹر محمد علی شہید
ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مُلسح دہشتگردوں نے شیعہ ڈاکٹر محمد علی کو کراچی کے علاقے کھارادر میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں نے 50 سالہ شیعہ ڈاکٹر محمد علی ولد قدرت کو اُن کے کلینک پیپلز ڈسپنسری چاکیواڑہ کھارادر کے باہر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

62 سالہ شیعہ ڈاکٹر محمد علی ولد قدرت کو قانونی کاروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شہید کے سر پر ایک گولی ماڑی جس سے وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ شہید ہونے والے 62 سالہ شیعہ ڈاکٹر محمد علی ولد قدرت کراچی کی معروف ماتمی انجمن شباب المومنین کے ماتمی ہیں۔

آخری اطلاعات مطابق انجمن شباب المومنین کے ماتمی شہید ڈاکٹر محمد علی کا جسد خاکی سول اسپتال سے فاطمیہ غسل خانہ نمائش پہچادیا گیا ہے۔ شیعہ نوجوانوں کی بڑی تعداد انجمن شباب المومنین کے ماتمی شہید ڈاکٹر محمد علی کے ہمراہ ہے

یاد رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پورے ملک میں شیعہ ڈاکٹروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کا مقصد ملت تشیعُ کے پڑھے لکھے طبقے کو ختم کرکے ملت کو کمزور کرنا ہے، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی بڑھتی ہوئی دہشتگردی کراچی، سندھ اور وفاق حکومت پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ سکیورٹی اداروں کی نااہلی مسلسل شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی کا سبب  بنتی جارہی ہے.
.................
/169


 




ایمیل:
نام:
پیغام:
سیکورٹی کوڈ
erfan
ABNA World Service
Englishالعربية
Françaisاردو
Españolفارسی
Русский中文
DeutschTürkçe
Azeri (cyr) Azeri (ltin)
Melayu Indonesia
বাংলা हिन्दी
Swahili Myanmar
BosanskiABP sites
  تازہ ترین عناوین