| کوڈ: 327217 | تاریخ: 2012/07/06 - 18:57 | مآخذ: urdutv | print |
جنرل سلامی ایران ایٹنی میزائیل سسٹم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے |
ابنا: بريگيڈيئر جنرل حسين سلامي نے نيوز ايجنسي ايسنا سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ پبامبر اعظم سات ميزائلي فوجي مشقوں کے دوران ايران نے مختلف اقسام کے ميزائيلوں کے کامياب تجربے کئے ہيں۔انکا کہنا تھا کہ اسلامي جمہوريہ ايران ملکي ماہرين کي مدد سے دشمن کي ميزائل شيلڈ کي توانائي سے آگے نکلنے ميں کامياب ہوگيا ہے۔
انہوں نے ايران کے بعض ہمسيايہ ملکوں ميں ميزائيل شيلڈ کي تنصيب کے معاملے کا جائزہ ليتے ہوئے کہا کہ ايران کي مسلح افواج، ملکي دفاع کے لئے جو سسٹم بھي تيار کرتي ہے اس ميں دشمن کے دفاعي نظام کي فني ، تيکنيکي، اور آپريشنل صلاحتيوں کو پوري طرح سے مدد نظر رکھا جاتا ہے۔سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ڈپٹي کمانڈر نے کھل کہا کہ ايران کي مسلح افواج دشمن کے اينٹي ميزائيل سسٹم کا مقابلہ کرنے کي بھر پور صلاحيت رکھتي ہيں۔
پيامبر اعظم سات ميزائلي فوجي مشقيں پير کو شروع ہوئيں اور اس کے اہم مرحلے ميں منگل کے روز درجنوں اقسام کے کم اور لمبے فاصلے تک مارے کرنے والے ميزائيلوں کا تجربہ کيا گيا تھا جس ميں شہاب ايک ، شہاب دو، شہاب تين، فاتح، تھنڈر، زلزال ، خليج فارس اور قيام نامي ميزائيل شامل تھے۔
قبل ازيں سپاہ پاسداران کے ايئرو اسپيس ڈويژن کے سربراہ بريگيڈيئرجنرل اميرعلي جاجي زادے نے پيامبر اعظم سات فوجي مشقوں کے اختتام پر کہا تھا کہ ايران ہر جارحيت کا منہ توڑ جواب دے گا۔
.......
/169