| کوڈ: 327220 | تاریخ: 2012/07/06 - 19:05 | مآخذ: urdutv | print |
خطیب جمعہ تہران: ایران پر پابندیوں سے ساری دنیا کو نقصان ہوگا |
ابنا: تہران يونيورسٹي ميں نماز جمعہ کے عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آيت اللہ امامي کاشاني نے کہا کہ مغربي ملکوں کو منطقي طريقے سوچنا چاہيے۔
تہران کے خطيب جمعہ کا کہنا تھا کہ ايران کے خلاف پابنديوں سے نہ صرف پابندي لگانے والے ملکوں کے عوام بلکہ ساري دنيا کے لوگوں کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے مغربي ملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ وہ جوہري ٹيکنالوجي کے پرامن استعمال سے متعلق ايراني عوام کے قانوني اورجائز حق کو تسليم کرليں۔
تہران کے خطيب جمعہ نے واضح کيا کہ ايراني عوام ہرگز ذلت قبول نہيں کريں گے اور اپنے حقوق سے پيچھے ہٹنے والے بھي نہيں ہيں- آيت اللہ امامي کاشاني نے کہا کہ پانچ جمع ايک گروپ کو ايران کے ساتھ مذاکراتي عمل ميں منطقي سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہيے کيونکہ ملت ايران پورے انساني کنبے کي بھلائي چاہتي ہے۔
انہوں نے قائد انقلاب اسلامي کي جانب سے نئے ايراني سال کو قومي پيداوار کا سال قرار ديئے جانے کا حوالہ ديتے ہوئے پوري قوم سے اپيل کي کہ وہ قومي پيداوار ميں اضافے اور ايران کي ترقي کے لئے اپني پوري توانائياں بروئے کار لائيں۔
تہران کے خطيب نماز جمعہ نے امام مہدي عليہ السلام کے يوم ولادت کي مبارک باد پيش کرتے ہوئے کہا کہ سنت الہي کے تحت ايک منصفانہ عالمي حکومت کے قيام کا وعدہ پورا ہوکے رہے گا۔
.....
/169
- this is correct for muslims