ایران کا پہلا بڑا تیل بردار بحری جہاز تیار
کوڈ: 331471 تاریخ: 2012/07/24 - 20:02مآخذ: ریڈیوتھرانprint

ایران کا پہلا بڑا تیل بردار بحری جہاز تیار

اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنا تیار کردہ پہلا تیل بردار بحری جہاز صوبۂ بوشہر کے ساحل سے سمندر میں اتار دیا ہے۔ 

 ایران کا پہلا بڑا تیل بردار بحری جہاز تیار

ابنا: تیل بردار بحری جہاز ان چار تیل بردار بحری جہازوں میں سے ایک ہے جس کا آرڈر وینزویلا کی تیل کمپنی نے ایران کو دیا تھا۔ اس کی تیاری کا آرڈر دینے والی کمپنی کی جانب سے اس بحری جہاز کے متعدد معائنوں کے بعد اسے تجرباتی طور پر صوبۂ بوشہر کے ساحل سے سمندر میں اتارا گیا ہے۔
یہ تیل بردار بحری جہاز دو سو پچاس میٹر لمبا ، چوالیس میٹر چوڑا اور اکیس میٹر اونچا ہے۔ اور اس میں ایک لاکھ تیرہ ہزار ٹن تیل کی گنجائش پائي جاتی ہے۔ مشرق وسطی میں تیار کیا جانے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا  تیل بردار بحری جہاز ہے۔ اس تیل بردار بحری جہاز کا وزن اکیس ہزار ٹن ہے اور یہ سات لاکھ پچاس ہزار بیرل تیل ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایران اس تیل بردار بحری جہاز کی تیاری کے ذریعے بڑے بحری جہاز بنانے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔

.......

/169

 



صارفین کی رائے

- masha allah khuda iran ko aur b taraqqi ki tawfeeq dai ameen



ایمیل:
نام:
پیغام:
سیکورٹی کوڈ
erfan
ABNA World Service
Englishالعربية
Françaisاردو
Españolفارسی
Русский中文
DeutschTürkçe
Azeri (cyr) Azeri (ltin)
Melayu Indonesia
বাংলা हिन्दी
Swahili Myanmar
BosanskiABP sites
  تازہ ترین عناوین